November 16, 2026

ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کسی بھی طرح کے حادثات و آفات کی صورت میں عوام الناس کو فوری رسپانس کرنے والے ادارے کی جانب سے ہارون آباد میں چیف سیکریٹری نورالامین مینگل ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب

20250206_040351

ہارون اباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کسی بھی طرح کے حادثات و آفات کی صورت میں عوام الناس کو فوری رسپانس کرنے والے ادارے کی جانب سے ہارون آباد میں چیف سیکریٹری نورالامین مینگل ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیرحسین اور ڈی سی بہاولنگر و کنٹرولر سول ڈیفنس ڈسٹرکٹ بہاولنگر کی زیر نگرانی ہارون اباد کے گیس ڈسٹری بیوٹرز کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فائر فائٹنگ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہمہ قسم واقعات و حادثات میں املاکی و جانی نقصانات سے بچاو کے لئے حفاظتی اقدامات کی مکمل ٹریننگ دی گئی
جس میں گیس ڈسٹری بیوٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ماہرین نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے احتیاتی تدابیر کو انتہائی اسان بناکرٹریننگ دیتے ہوئے کہاکہ حادثات زندگی کاحصہ ہیں اور حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے ہم بڑے نقصانات سے بچ سکتے ہیں اور ان تدابیر کی ٹریننگ ہر شہری کیلئے ناگزیر ہے اس موقع پر ارشد حمید سندھو اے ڈی بہاولنگر عظمت مدنی زاہد حسین انجم اور دیگر بھی موجودتھے