ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پورے پنجاب میں انکروچمنٹ کے حوالے سے حکومت پنجاب کا آپریشن جاری ہے اس آپریشن میں چھوٹا طبقہ ڈیلی ویجز پر جن کا چولھا جل رہا رہا تھا وہ لوگ سب سے زیادہ پریشان ہیں ریڑھی بانوں نے مسلسل حکومتی اداروں سے اپیل کی
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پورے پنجاب میں انکروچمنٹ کے حوالے سے حکومت پنجاب کا آپریشن جاری ہے اس آپریشن میں چھوٹا طبقہ ڈیلی ویجز پر جن کا چولھا جل رہا رہا تھا وہ لوگ سب سے زیادہ پریشان ہیں ریڑھی بانوں نے مسلسل حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ ہمیں پہلے جگہ فراہم کی جائے تاکہ ہم با عزت روزگار حاصل کر سکیں اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے بھی ملاقات کی تو ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی میں جہاں گھر کے اخراجات پورے کرنا پہلے ہی مشکل ہے اور اگر اس طرح ہمارا روزگار بند ہو گیا تو ہم کہاں جائیں گے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گزارش کی ہے کہ آپ پہلے ہمارے لیے مناسب جگہ کا انتظام کریں پھر اپنا آپریشن کریں۔