سکھر سندھ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز سکھر () پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ مسلم وِمین لیگ سکھر کے زیر اہتمام آج ایک شاندار ریلی نکالی گئی جو کرسٹل بینکوئٹ ہال
سکھر سندھ
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز
سکھر () پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ مسلم وِمین لیگ سکھر کے زیر اہتمام آج ایک شاندار ریلی نکالی گئی جو کرسٹل بینکوئٹ ہال سے شروع ہو کر سکھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے استحکام، خواتین کے حقوق، اور ملکی ترقی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
مسلم وِمین لیگ سکھر کی صدر امِ حنظلہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اور ہمیں اپنے حقوق اور فرائض دونوں پر یکساں توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خواتین کو سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے، تاکہ وہ قومی فیصلوں میں اپنی شمولیت یقینی بنا سکیں۔
ریلی کے دوران شرکاء نے مختلف نعرے لگائے اور پاکستان کی سالمیت، جمہوری استحکام، اور خواتین کے حقوق کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور اس کے تمام شعبے عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں گے، اور ہم خواتین کو سیاسی اور سماجی میدان میں مزید آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن مواقع فراہم کریں گے۔
ترجمان، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر
عبدالرحمن مکی
0318 0932181