76

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) اندھیر نگری چوپٹ راج مویشی منڈیوں میں خریداری کرنے والوں کا استحصال ، بیوپاری بھی پریشان، مویشی منڈی مدرسہ، مویشی منڈی شہباز والا ، مویشی منڈی کھاٹاں میں متعلقہ اداروں کی بے حسی کے باعث ٹھیکدار بے لگام ان مویشی منڈیوں میں بیوپار

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) اندھیر نگری چوپٹ راج مویشی منڈیوں میں خریداری کرنے والوں کا استحصال ، بیوپاری بھی پریشان، مویشی منڈی مدرسہ، مویشی منڈی شہباز والا ، مویشی منڈی کھاٹاں میں متعلقہ اداروں کی بے حسی کے باعث ٹھیکدار بے لگام ان مویشی منڈیوں میں بیوپاری اور خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق مدرسہ منڈی اور مویشی کھاٹاں منڈی میں لوٹ مار اپنے عروج پر ہے بیوپاری حضرات سے بڑے جانور کی مد میں 1 ہزار سے 15سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹے جانور کا 200 سے400 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے شیڈول ریٹ بڑا جانور 500 اور چھوٹا جانور 100 روپے ہے لوگوں کا کہنا ہے ہمیں ٹھیکیداروں کی لوٹ مار سے بچایا جائے اور کمشنر بہاولپور اور ڈی سی بھاولنگر سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹھیکیداروں کو شیڈول ریٹ پر پرچی کاٹنے کا پابند کیا جائے متعلقہ ٹھیکیداروں کے نمائندے سے رابطے کی کوشش کی گئی تو موبائل نمبر آف جارہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں