*بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی.بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور
*بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی.بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں 6 وکلاء کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔ وکلاء سے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں، 45 منٹ کی ملاقات کے بعد وکلاء جیل سے روانہ ہوگئے۔*