ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ولید ناصر چوہدری ۔ ڈاکٹر عارف رضا ملک ہر سال 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجحتی کے لئے پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم یک جہتی کشمیر مناتے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)5 فروری یوم یکجہتی کشمیر
ولید ناصر چوہدری ۔ ڈاکٹر عارف رضا ملک
ہر سال 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجحتی کے لئے پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم یک جہتی کشمیر مناتے ہیں یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ بھارتی تسلط سے فوجی محاصرے سے آزادی، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک ہم ان کے ساتھ ہیں،اور یہ دن منا کر دنیا کو باور کراتے رہیں گے کہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے،کیونکہ کشمیر کی آزادی قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کی’ تکمیل کی کڑی کا حصہ ہے 5 فروری 2025 کا دن بھی کشمیریوں کے ساتھ قلبی لگاؤ لازوال اور بے مثل جذبے کا اظہار ہے یہ بھر پور اظہار یکجہتی کا دن ہے اس بار پاک فوج کے ساتھ بھرپور یک جہتی کے اظہار کا بھی دن ہے کہ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی حالیہ شہادتوں کی وجہ سے اہل پاکستان اور ھم صدمے میں ہیں اس غم زدہ ماحول میں پھر بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے عزم و حوصلے پورے جوش و جذبے سے اس دن شہر شہر گاؤں گاؤں قریہ قریہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کی آواز گونجے گی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج ہوگا مظاہرے کیے جائیں گے ریلیاں نکالی جائیں گی انسانی ہاتھوں کی زنجیرین بنا کر اس عزم کا اظہار کیا جاتا ہے (جس کے محرک قاضی حسین احمد مرحوم ؤ مغفور تھے) کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے لیے بنائی گئی ظلم کی اور جبر کی زنجیر کو نہیں مانتے ہم بھارتی ظلم کی زنجیروں اور خونی لکیر کی وجہ سے ہونے والی تقسیم کو مانتے کشمیری لاہن آف کنٹرول کے اس پار اور اس پار یک جان ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے
گزشتہ پچھتر سالوں پر محیط عرصہ سے کشمیریوں سے ان کی آزادی چھین لی گئی۔ ان کو حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا پھر ان کے بنیادی حقوق سے بھی سلب ہیں 2003دنوں سے کرفیو کے زریعے جابرانہ قبضے فوجی محاصرے کو ھم نہیں مانتے بھارت کی 9 لاکھ سے زائد فوج جنوبی ایشیا میں ظلم کی دردناک ،اور سیاہ ترین تاریخ رقم کر رہی ہے جو اس کے مکروہ چہرے پر بد نما داغ اور اس کی جھوٹی کھوکھلی بے بنیاد جمہوریہ کے لیے سوالیہ نشان ہے بھارت فوج نے کشمیر کے نوجوانوں کا قتل عام اور کشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے یہ واقعات امن کے عالمی ٹھیکیداروں کے لیے نہ صرف چیلنج ہیں بلکہ ایک سیاہ دھبہ بن رہے ہیں جس کو مسلہ کشمیر ،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کر کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے کر ہی دھویا جا سکتا ہے ریاست مقبوضہ کشمیر دنیا کی ایک بڑی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور دفعہ 370 اور 35-اے کے خاتمے کا اور کرفیو کا نفاذ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے اس وقت تک 2000سے زائد دن ہو چکے ہیں کرفیو کے نفاذ کو ،لیکن دنیا کے دوہرے میعار کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کو ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو دنیا کس نظر سے دیکھ رہی ہے یہ اس کے لیے لمحہ فکریہ ہے کشمیریوں نے تو ظلم سہہ کر بھی زندگی گزارنی ھے وادی سے ہجرت کرنے کی بجائے کشمیریوں نے اسی مٹی میں دفن ہونے کو فتح قرار دے کر بھارت کا غرور اور تکبر خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے کشمیری اپنے حق حق خود ارادیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں کشمیریوں کی آواز بننے اور ان کو ان کا حق،حق خود ارادیت دلوانے کے لیے ایک قومی دن 5فروری اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے اقوام متحدہ کا ادارہ ایک ظالم جابر اور جارح ملک بھارت کے آگے بے بس نظر آتا ہے آج بھی امریکہ برطانیہ روس جرمنی اور فرانس اگر اقوام متحدہ کے منشور اور منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کا ساتھ دیں تو بھارت کے ایوانوں میں صف ماتم بچھ سکتی ہے بھارت کے ظالم حکمرانوں کی جواب دہی کا عمل شروع ہو سکتا ہے پھر مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونے کے آثار پیدا ہو سکتے ہیں 5فروری2025 کے دن پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیریوں کے ساتھ یکجحتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کریں گے کہ قائد کے فرمودات کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کے عوام اس کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پاکستان،خوارجیوں کی وجہ دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے ھمارے فوجی جوانوں کی شہادتیں پاکستان کو خوارجیوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے اور ان کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کے لیے ہیں گمان تو یہی ہے کہ اس کے پیچھے بھی ھمارا دشمن بھارت اس کی را کا مکروہ چہرہ ھے جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ھے تاکہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کے لیے موثر آواز نہ اٹھا سکیں لیکن 5 فروری کو پاکستان بھر کے علاوہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے اور لائن آف کنٹرول کے اس طرف آزاد کشمیر میں بڑے بڑے مظاہرے کر کے ثابت کرنا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اس دن اقوام متحدہ کو یادداشتیں پیش کی جائیں گی کہ کچھ تو خیال کیجئے گا ان کاغذ کے ٹکڑوں میں جان ڈال کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کا بندوبست کیجئے گا قبل ازیں ہر سال 5فروری کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجحتی کے اظہار کے لیے وزرائے اعظم پاکستان یا صدور پاکستان تشریف لاتے رہے ہیں اور آزاد کشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے کشمیریوں کے ساتھ یکجحتی کے اظہار کرتے رہے ہیں اس بار بھی قوی امکان ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جو ہر فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی کا حق خوب ادا کر رہے ہیں آزاد کشمیر اہیں کے اور ازاد کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے موقف کی حمایت کریں گے
پانچ فروری کا دن کشمیریوں کے ساتھ یکجحتی کی علامت بن چکا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے خلاف جارحانہ عزائم سے محفوظ رکھنے کے لیے اور ان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لئے یوم یکجہتی کے دن کی موثر آواز کو اور بھر پور احتجاج پر دنیا کو خاطر میں لانا ہو گا خصوصی طور پر امریکہ برطانیہ روس جرمنی اور فرانس کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق حق خود ارادیت مل سکے اور 9 لاکھ بھارتی فوج کے مظالم سے نجات حاصل ہو۔5 فروری 2025 کے دن کو کشمیریوں کے لیے ایک بے مثل اظہار یکجہتی کے اظہار کا دن قرار دیا جائے گا ہم کشمیری 5 فروری کو پاکستان کے عوام کا امن تباہ کرنے والوں کو پاکستان میں دہشت گردی اور خود کش حملے کرنے والوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ ہم کشمیری مملکت خداداد پاکستان کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں لائن آف کنٹرول کی صورت میں بھی پاکستان کا دفاعی حصار ہیں ہم پاکستان کے دشمن کے دشمن ہیں ہمیں پاکستان کے استحکام سلامتی و بقا کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا جذبہ ہمارے ابا و اجداد کی طرف سے ورثے میں ملا ہے ہم آزاد کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ جینے مرنے کا عہد کیا تھا ان شا اللہ تعالٰی وہ وقت جلد آنے گا جب پاکستان کا دشمن کشمیریوں کا دشمن بھارت عبرت ناک شکست سے دوچار ہو گا اور اپنے ناپاک عزائم کی وجہ سے ذلیل ہو گا،وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا ظلم کی اخیر ہونے والی ہے