November 16, 2026

سکھر سندھ۔ بیورو چیف سید۔ نصیر حسین زیدی ۔دعا ان لاہین نیوز سُورَۃُ آلِ عِمران َمدینہ میں نازل ہوئی – کل آیات ۔ 200 ، کل رکوع

20250131_175736

سکھر سندھ۔
بیورو چیف
سید۔ نصیر حسین زیدی ۔دعا ان لاہین نیوز
سُورَۃُ آلِ عِمران
َمدینہ میں نازل ہوئی – کل آیات ۔ 200 ، کل رکوع ۔ 20
آیت نمبر : 31
اللّٰہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
ترجمہ : (اے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ان لوگوں سے)فرما دیجئے کہ اگر تم خُدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو کہ خُدا(بھی)تم کو دوست رکھے گا اور تم کو تمہارے گناہ بخش دے گا اور خُدا بڑا بخشنے والا مہربان ہے •
تفسیر : دشمنانِ خُدا کی موالات و محبت سے منع کرنے کے بعد خُدا سے محبت کرنے کا معیار بتلاتے ہیں ۔ یعنی اگر دُنیا میں آج کسی شخص کو اپنے مالکِ حقیقی کی محبت کا دعویٰ يا خیال ہو تو لازم ہے کہ اُس کو اتباعِ محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی کسوٹی پر کَس کر دیکھ لے ، سب کَھرا کھوٹا معلوم ہو جائے گا ۔ جو شخص جِس قدر حبیبِ خُدا محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی راہ چلتا اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی روشنی کو مشعل راہ بناتا ہے اُسی قدر سمجھنا چاہیے کہ خُدا کی محبت کے دعوے میں سچاّ اور کھرا ہے ۔ اور جتنا اِس دعوے میں سچا ہو گا ، اُتنا ہی حضور کی پیروی میں مضبوط و مستعد پایا جائے گا ۔ جِس کا پھل یہ ملے گا کہ حقِ تعالیٰ اُس سے محبت کرنے لگے گا ۔ اور اللّٰہ کی محبت اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے اتباع کی برکت سے پچھلے گناہ معاف ہو جائیں گے اور آئندہ طرح طرح کی ظاہری و باطنی مہربانیاں مبذول ہوں گی ۔ گویا توحید وغیرہ کے بیان سے فارغ ہو کر یہاں سے نبّوت کا بیان شروع کیا گیا اور پیغمبر آخرالزماں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی دعوت دی گئی ۔
اللّٰه کریم ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اللّٰہ کریم آپ کو دُنیا اور آخرت کی تمام نعمتوں سے سرفراز فرمائے ۔
آمین یارب العالمین ۔
السلام وعلیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
صبح بخیر
“نذر”