سکھر بیورو چیف۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔دعا آن لاین نیوز اسلام آباد: اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے لاہور، بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس سے تین ججوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ منتقلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
سکھر بیورو چیف۔۔سید نصیر حسین زیدی ۔۔دعا آن لاین نیوز
اسلام آباد: اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے لاہور، بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس سے تین ججوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ منتقلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
بار کونسلز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ججوں کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار، اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ کورٹس ایسوسی ایشن کی مشترکہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے اس خط کے ساتھ ہیں جس میں ملک کی دوسری ہائی کورٹس سے ججوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہی لگایا جائے