November 16, 2026

02 فروری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

20250131_175736

🛑 *02 فروری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) پاکستان سے ہر قیمت پر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم، قوم سے تعاون مانگ لیا

🔴 (2) وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر

🔴 (3) 8 فروری سے متعلق جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس، پی ٹی آئی پشاور ریجن کے کئی ارکان اسمبلی اور عہدیدار غائب رہے

🔴 (4) منافقت کا لبادہ اوڑھے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو اچھی طرح جانتے ہیں: آرمی چیف

🔴 (5) ججز کے تبادلے بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا تنظیموں کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان

🔴 (6) صدر مملکت ہائیکورٹ کے جج کا تبادلہ ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں کرسکتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی

🔴 (7) کراچی: سراغ رساں کتے نے گارڈن ویسٹ سے لاپتا 2 بچوں کی نشاندہی کردی

🔴 (8) وفاقی حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

🔴 (9) ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، درخواست نیپرا کو ارسال

🔴 (10) فپواسا کا 3 اور 4 فروری کو سندھ کی سرکاری جامعات میں کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

🔴 (11) سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس قانون کا مسودہ تیار، 6 لاکھ سے اوپر آمدنی پر ٹیکس دینا ہوگا

🔴 (12) کراچی میں ڈاکو رکشہ ڈرائیور بن کر وارداتیں کرنے لگے، جہیز کا سامان لوٹ کر فرار

🔴 (13) کراچی: ہندو برادری کی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کیلئے روانہ

🔴 (14) اٹلی میں پی ٹی آئی کارکنان کا شہباز گل کی قیادت میں احتجاج، ہزاروں افراد شریک

🔴 (15) لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے بیگ کا ٹیگ بدل کر آئس رکھنے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار

🔴 (16) سعودیہ سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ 10 ملزمان کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار

🔴 (17) ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع

🔴 (18) کُرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق

🔴 (19) کرم: اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

🔴 (20) ڈی آئی خان: لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

🔴 (21) فیصل آباد: سمندری راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار

🔴 (22) گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

🔴 (23) وزیر داخلہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو

🔴 (24) کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش

🔴 (25) لاہور: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار

🔴 (26) ملتان: فالج سے متاثرہ لڑکی کا علاج کرنے گھر آئے جعلی پیر کی مریضہ سے مبینہ زیادتی

🔴 (27) کراچی: 7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست

🔴 (28) راولپنڈی؛ سالی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بہنوئی اور دیگر ملزمان گرفتار

🔴 (29) کراچی کے لاپتہ تاجر آصف کی پتھر بندھی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد

🔴 (30) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ، نئی اتھارٹی قائم کی جائیگی

🔴 (31) ضلع لکی میں اٹامک انرجی کے ایک اور مغوی ملازم رہا

🔴 (32) صدر مملکت 4 روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے

🔴 (33) وزیراعظم شہباز شریف کی خورشید شاہ سمیت اہم پی پی پی رہنماؤں سے ملاقات

🔴 (34) وزیر اعظم معیشت کو ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے، ملک دنیا کی بہترین معیشت بنے گا، وزیر اطلاعات

🔴 (35) لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا

🔴 (36) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

🔴 (37) خیبرپختونخوا کے جیلوں میں بند قیدیوں کیلیے اسکل ڈویلمپنٹ پروگرام جاری

🔴 (38) اسلام آباد ایئرپورٹ، منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

🔴 (39) سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم نے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان کو نامزد کر دیا

🔴 (40) چینی کمپنی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اوپن اے آئی نے نیا اے آئی ماڈل مفت جاری کر دیا

🔴 (41) امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف

🔴 (42) امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

🔴 (43) دبئی 2026 میں فضائی ٹیکسی منصوبہ شروع کرنیوالا دنیا کا پہلا شہر بننے کیلئے تیار

*(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)*