قصور ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کی پرچیاں سائیکل سٹینڈ پر کٹنے کی ویڈیو وائرل،ایم ایس بے خبر
قصور
ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کی پرچیاں سائیکل سٹینڈ پر کٹنے کی ویڈیو وائرل،ایم ایس بے خبر
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلھے شاہ ہسپتال میں کچھ افراد کمپیوٹر پر پرچیاں بنانے لگے ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شحض کو کمپیوٹر پر پرچی بناتے دیکھا جا سکتا ہے جے
ہسپتال کے پرچی کمرے میں حساس معلومات تک رسائی بھی حاصل ہے
سائیکل اسٹینڈ پر کام کرنے والے ایک شخص کی کمپیوٹر پر پرچیاں بنانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں سائیکل اسٹینڈ والے شخص کو کمپیوٹر پر کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے تشویش کی بات یہ ہے کہ جگہ جگہ اور کمروں میں لگے کیمروں کے باوجود پرائیویٹ افراد کی احساس ڈیٹا تک رسائی کیونکر ہے
جب ایم ایس سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ معاملہ میرے علم میں نہیں کہ یہ کیوں اس کمرے میں داخل ہوا
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات