95

ہارو ن آباد () بجلی کے بلوں اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی ہارون آباد کے زیر اہتمام بلدیہ کمیٹی کے پاس عدالت روڈ پر کیمپ لگا یا گیا کیمپ کے شرکاء ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ عامر یعقوب ، امیر جماعت اسلامی ہارون آباد ڈاکٹر عرفان اللہ ، چوہدری عبید الرحمن

ہارو ن آباد () بجلی کے بلوں اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی ہارون آباد کے زیر اہتمام بلدیہ کمیٹی کے پاس عدالت روڈ پر کیمپ لگا یا گیا کیمپ کے شرکاء ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ عامر یعقوب ، امیر جماعت اسلامی ہارون آباد ڈاکٹر عرفان اللہ ، چوہدری عبید الرحمن ،ضلعی نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ۔نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا،، انکا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے غریب کا معاشی قتل یے اب یہ مہنگائی ناقابل برداشت ہوگئی ہے لوگ بھوکے مر رہے ہیں، جھوٹ کے سہارے چلنے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، انکاکہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے اب عوام کے معاشی آئینی حقوق کا تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا عوام اس ظلم کے خلاف باہر نکل پڑی ہے اور حکومت سے ظلم کرنے کا اختیار چھین لے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں