October 15, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی۔

Screenshot_2026-09-29_142914.335

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی۔سجاد خان عادل سلطان راشد سعدی ریاض باجوہ سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی سمیت دیگر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بے قابو، سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء، سبزیاں، دالیں، پھل گوشت ،گھی اور دیگر ضروریات زندگی کے نرخ دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جس کے باعث سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور محدود آمدن میں گھر کا نظام چلانا دشوار ہو گیا ہے۔ جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام خصوصاً سفید پوش طبقے کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔