October 1, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں انوکھا احتجاج، علامتی جنازہ اٹھا کر مظاہرہ

20250201_180600

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں انوکھا احتجاج، علامتی جنازہ اٹھا کر مظاہرہ

سکھر ( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری اتحاد کی جانب سے سکھر میں منفرد احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے علامتی جنازہ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت عبید اللہ بھٹو ابنِ آزاد، سید عمران علی شاہ اور حبیب اللہ انصاری نے کی، جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا، جبکہ عام شہری پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے،رہنماؤں نے کہا کہ جیسے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوا، ٹرانسپورٹروں نے فوراً کرائے بڑھا دیے، جبکہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کر کے اپنی من مانیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں شہری دوہری اذیت کا شکار ہو رہے ہیں،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔