October 2, 2026

قصور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ،مہنگائی بے روزگاری اور مہنگی بجلی سے تنگ عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ

20250131_175736

قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ،مہنگائی بے روزگاری اور مہنگی بجلی سے تنگ عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ

تفصیلات کے مطابق رات گورنمنٹ کی جانب سے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث مہنگائی،بےروزگاری اور مہنگی بجلی سے ستائی ہوئی عوام میں سخت تشویش اور غم و غصہ کی کیفیت پائی جا رہی ہے
گزشتہ رات گورنمنٹ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ کا اضافہ ہوا جس کے باعث اب پٹرول فی لیٹر 257 روپیہ 13 پیسے اور ڈیزل 7 روپیہ اضافے کیساتھ ڈیزل کی 267 روپیہ 95 پیسے فی لیٹر ملے گا
شہریوں کا کہنا ہے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو شہریوں کا جینا حرام ہو جائے گا
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات