مریم نواز شریف کا پنجاب نئے دور میں داخل،ماحولیاتی آلودگی ، شور کا خاتمہ اور کرایوں میں کمی
مریم نواز شریف کا پنجاب نئے دور میں داخل،ماحولیاتی آلودگی ، شور کا خاتمہ اور کرایوں میں کمی
لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں سواری ، تفصیلی معائنہ بھی کیا
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی
الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر ، وائی فائی ، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود
الیکٹرک بس میں 30 نشستیں ، 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی
الیکٹرک بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوگی
پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے
مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم ، 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی
بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا
الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا
ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے
لاہور کے سب سے بڑے طویل ترین 21 کلو میٹر روٹ 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی
ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ ، مزنگ ، فیروز پور روڈ ، کیمپس پل اور اچھرہ نہر سے ای بس سروس شروع ہوگی
لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے
ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا
ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر 42 جدید ترین بس شیلٹر قائم ، ہر 9 منٹ کے بعد بس آئے گی
الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی ، بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی
الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ ، ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جاسکے گا
یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے
الیکٹرک بس کے لئے 70 ڈرائیور کی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کی بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت
وزیراعلی مریم نواز شریف کا ہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم
وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے کی ہدایت
وزیراعلی مریم نواز شریف کا نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت