امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے مقام اور جائے حادثہ سے ایئرپورٹ کی دوری کو نقشے کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے۔ ریاست کنساس سے آنے والے مسافر
امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے مقام اور جائے حادثہ سے ایئرپورٹ کی دوری کو نقشے کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے۔ ریاست کنساس سے آنے والے مسافر طیارے کو واشنگٹن کے قریب رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر دریائے پوٹومک کے اوپر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہوا اور دونوں دریا میں گر گئے۔ مسافر طیارے میں عملے کے چار اہلکاروں سمیت چونسٹھ افراد جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔