117

پاک فوج کی قیادت دنیا کے سب سے بہترین اور بہادر سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کررہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک،

پاک فوج کی قیادت دنیا کے سب سے بہترین اور بہادر سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کررہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(جنرل رپورٹر) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اور ہردلعزیز شخصیت کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر دنیا کی سب سے بہترین فوج کی قیادت کر رہے ہیں اور پاک فوج کو بھی اس بات پر فخر کرنا چاہیے کہ دنیا کا سب سے بہترین سپہ سالار ان کی قیادت کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جنرل حافظ سید عاصم منیر نے بحرانی دور میں دنیا کی سب سے بہترین فوج کی کمان سنبھال کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فوج جتنی بھی بڑی ہو لیکن اس کے مقاصد پرامن ہونے چاہیے اور فوج کو اپنے ملک کے حدود اور اپنے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا چاہیے نہ کہ دنیا کی محکوم اور غریب اقوام کیخلاف جارحیت، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف اس وقت اسلامی دنیا کے سب سے مقبول سپہ سالار ہیں اور اسلامی دنیا کی عوام ان کی طرف متجسس اور تشکرانہ انداز میں دیکھ رہی ہے، اوورسیز پاکستانی بجا طور پر بیرون ممالک میں اپنے سپہ سالار پر فخر کرتے ہیں اور ان کا ذکر انتہائی خوبصورت الفاظ میں کرتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام اپنے سپہ سالار پر بے انتہا اعتماد کرتے ہیں اور ان سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں