November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ

IMG-20250131-WA0222

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لیے 100 فیصد سرویلنس کو یقینی بنایا جائے، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے اور انسداد ڈینگی کاروائیوں کو بھرپور انداز میں سر انجام دیا جائے، اس سلسلہ میں سستی اور کاہلی کی ہرگز گنجائش نہیں، انسداد ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کیا۔ اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن، ویکٹر سرویلنس سمیت دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اینڈرائڈ یوزرز انسداد ڈینگی کاروائیاں تواتر سے جاری رکھتے ہوئے انہیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے اپلوڈ کریں تاکہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا سکیں۔