November 17, 2026

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد؛ پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور زیر التوا شوکاز نوٹسز اور محکمانہ کاروائیوں کے قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے

20250128_165037

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد؛ پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور زیر التوا شوکاز نوٹسز اور محکمانہ کاروائیوں کے قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے دفتر میں پولیس اہلکاروں کا اردلی روم کیا، جس میں پولیس اہلکاروں کے مسائل، شوکاز، سسپینشن و دیگر مسائل پر احکامات جاری کیے گئے
ایس ایس پی ٹھٹہ نے زیرالتوا شوکاز نوٹسز ، انکوائریز کے فیصلے کیے اور غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت، مسکنڈنکٹ، منظم جرائم کی سرپرستی میں ملوث 22 پولیس اہلکاروں کو قانونی تقاضوں کے مطابق مختلف سزائیں دیں
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کو پیغام دیا کہ تمام پولیس جوانوں کے چھٹی ٹرانسفر، ویلفیئر اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ہر بدھ کو ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا جائیگا
ایس ایس پی ٹھٹہ نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو مزید کہا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، لگن اور نہایت دیانتداری سے کریں، دوران چیکنگ اور تھانہ جات پر عوام سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں