November 17, 2026

نارووال کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے 5روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔

20250128_165037

نارووال کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے 5روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔
نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔
کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی، سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے ۔
کسان نے کہا کہ 40 ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے ، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا ، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے