ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کا بزرگ شہری پر تشدد کا معاملہ، سی پی او ملتان کا سخت نوٹس
ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کا بزرگ شہری پر تشدد کا معاملہ، سی پی او ملتان کا سخت نوٹس
ملتان: تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او شفیق احمد کی جانب سے ایک بزرگ شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا، جس پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شفیق احمد کو معطل کر دیا
سی پی او ملتان نے ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کو اس وقوعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا غیر قانونی رویہ اپنانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس کا کام عوام کی خدمت اور تحفظ ہے، اگر کوئی اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
شہریوں کے حقوق کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر
ترجمان ملتان پولیس