*بہاولنگر:- تیلدار کی پیداوار بڑھانے کیلئے کپیسٹی بلڈنگ سیشن*
*بہاولنگر:- تیلدار کی پیداوار بڑھانے کیلئے کپیسٹی بلڈنگ سیشن*
*سیشن کا مقصد مقامی سطح پر پیداوار بڑھا کر درامدات بل کم کرنا ہے۔ ڈاکٹر محمد اشفاق*
بہاولنگر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر کی جانب سے خوردنی تیل کی درآمدات کے متبادل تیلدار اجناس (کینولا تل اور سویابین) کی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے کے پراجیکٹ کے تحت تیلدار اجناس کپیسٹی بلڈنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام سٹیک ہولڈرز محکمہ زراعت کے افسران، آڑھتیان غلہ منڈی، کولڈ آیل پریسنگ یونٹ کے مالکان، بیج، کھاد و پیسٹی ساییڈ ڈیلرز نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سیشن کا بنیادی مقصد ملکی سطح پر خوردنی تیل کی درآمدات کو کم کرنا، ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معیاری اور صحت مند خوردنی تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے، کینولا/تل کی فصلات ہمارے مقامی موسم اور زمین کی ساخت سے مطابقت کی اچھی پیداوار کی حامل ہیں۔کینولا کے بیجوں میں تقریباً 45 فیصد اور تل 50 فیصد تیل ہوتا ہے۔کینولا/تل کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت وقت کی ضرورت ہے۔ کاشتکار کینولا/تل کی فصل لگا کر نا صرف خوردنی تیل کی گھریلو ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں بلکہ ملکی سطح پر بھی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تل تیلدار جنس کے ساتھ ساتھ کیش کراپ بھی ہے جو ہمیں زر مبادلہ بھی کما کر دیتی ہے۔ تل اور کینولا ایک منافع بخش فصلات ہیں اور اب ان کی کاشت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ کینولا کی ترویج کے لیے محکمہ نے تحصیل بھر میں 8 کینولا ماڈل فارم کاشت کرواے ہیں کاشتکاروں کو تیس ہزار روپے فی ماڈل فارم دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ نے کاشتکاروں کو پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کے لیے میگا فارمر گیدرنگ کا انعقاد بھی کیا ہے۔
ریحان عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے کینولا کی پیدوار بڑھانے کی لیے جدید ٹیکنالوجی اور زرعی مداخل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کاشتکار دو کلو گرام تصدیق شدہ بیج استعمال کریں متوازن کھادیں ڈالیں فصل کو جڑی بوٹیوں اور کیڑوں سے کنٹرول کر کے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
دیگر سٹیک ہولڈرز نے کینولا/تل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں جن کو تیلدار اجناس کی پیدوار بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی میں شامل کیا جاے گا۔