رپورٹ احمد ایم حسنی پیکا ایکٹ کی مکمل طور پر مذمت کرتا ہوں اور اپنے صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں رہنما بی این پی عوامی صدام بلوچ خضدار
رپورٹ احمد ایم حسنی
پیکا ایکٹ کی مکمل طور پر مذمت کرتا ہوں اور اپنے صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں رہنما بی این پی عوامی صدام بلوچ خضدار
بی این پی عوامی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صدام بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ پر صحافی برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے اس ایکٹ کو 2016 میں بھی متعارف کروانے کی کوششیں کی گئی تھی لیکن اس پر ناکامی کا سامنا ہوا اور عوام کی جانب سے اس ایکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ایکٹ محض آزادی اظہار پر قدغن لگانے کے سوا اور کچھ نہیں
ہم صحافی برادری وکلاء سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سول سوسائٹی سیاسی و سماجی کارکنان سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کے اس ایکٹ کی خلاف بھرپور آواز اٹھائیں تاکہ اظہار رائے کی آزادی پر کوئی پابندی عائد نہ کرسکے
خاص طور پر وہ دفعات جو مبہم ہیں یا جن کا غلط استعمال ہو سکتا ہے الیکٹرانک کرائمز کے متعلق انکو فوری منسوخ کیا جاسکے
میں انسانی حقوق کی تنظیموں صحافی برادری کے جہد کو سلام پیش کرتا ہوں کے جنہوں نے اس ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا پی ایف یو جے کی اس احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں عدلیہ اور پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ اس پر نظرثانی کریں تاکہ اسے سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ اس پر مسلسل آواز بلند کریں تاکہ بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے