November 16, 2026

قصور گزشتہ دنوں ڈی جی خان اور ملتان میں ہوئے گیس کنٹینرز دھماکوں سے قصور میں گھومنے والے گیس کنٹینرز سے لوگ پریشان،بم ڈسپوزیبل اسکواڈ اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

20250128_165037

قصور
گزشتہ دنوں ڈی جی خان اور ملتان میں ہوئے گیس کنٹینرز دھماکوں سے قصور میں گھومنے والے گیس کنٹینرز سے لوگ پریشان،بم ڈسپوزیبل اسکواڈ اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملتان اور کل ڈی جی خان میں گیس کنٹینرز سے لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں کی بابت شہر قصور کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ قصور کے مضافات میں بھی گیس کے کیپسول نما کنٹینرز گزرتے ہیں
اور زیادہ تر ان کنٹینرز کے گزرنے کا وقت دن کے اوقات میں ہے جس کے باعث لوگ تشویش میں مبتلا ہیں
شہریوں نے بم ڈسپوزیبل اسکواڈ اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کنٹینرز کو رات کے مخصوص اوقات میں سڑکوں پر آنے کی اجازت دی جائے اور دن کے وقت سڑکوں پر ان کو نا آنے دیا جائے تاکہ لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو سکے اور کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی ٹی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات