November 16, 2026

جھنگ : شورکوٹ احاطہ کچہری میں پیشی کیلئے لائے جانے والے ملزم پر مخالفین کی فائرنگ

20250129_062420

جھنگ : شورکوٹ احاطہ کچہری میں پیشی کیلئے لائے جانے والے ملزم پر مخالفین کی فائرنگ

جھنگ : پولیس نے زیر حراست ملزم کی جان بچاتے ہوئے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا،

جھنگ : مخالفین کی فائرنگ کی زد میں ایک راہ گیر جاں بحق، جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

جھنگ : واقعے کی اطلاع کی ملتے ہی ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

جھنگ : پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو احاطہ کچہری سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسکے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں

جھنگ : گرفتار ہونے والے مسلح شخص کی شناخت علی شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

جھنگ : علی شیر کے والد کو عمران اور رمضان نامی ملزمان نے قتل کیا تھا جسکا اسے رنج تھا۔

جھنگ : مقتول راہ گیر کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں افتخار، عون اور فیاض شامل ہیں۔

جھنگ : واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

جھنگ : ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا، متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

جھنگ : کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈی پی او بلال افتخار کیانی