آئی ایس پی آر قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ ناکام
آئی ایس پی آر
قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ ناکام
دہشت گردوں نے چوکی میں گھسنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا
ناکامی پر دہشت گردوں نے بارود سے لدی گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی
فائرنگ کے تبادلے میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچوں خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو بہادر جوان شہید ہوئے
شہدا میں نائیک طاہر خان (عمر 39 سال؛ رہائشی ضلع ٹانک) اور لانس نائیک طاہر اقبال (عمر 26 سال؛ ضلع کرک) شامل
علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے
اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں
ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں