ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل سٹی حیات آباد اور تحصیل متنی شیخ محمدی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ پشاور(سید گوہر شاہ )
ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل سٹی حیات آباد اور تحصیل متنی شیخ محمدی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
۔ پشاور(سید گوہر شاہ )
حیات آباد کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) اصغر سورانی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسینہ خان اور پی ڈی اے حکام سمیت ضلعی محکموں کے افسران، ریونیو سٹاف،عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ شیخ محمدی کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظیم اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ باغ ناران حیات آباد اور بی ایچ یو شیخ محمدی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے۔ اس موقع شرکاء نے اپنے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی اوراپنے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے تحریری درخواستیں بھی دیں جس پرافسران نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔افسران نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔انھوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کارروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔ اس موقع پرشرکاء نے ضلعی انتظامیہ پشاور کا کھلی کچہریوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔