محکمہ سول ڈیفنس کی نااہلی ۔ شادی بیاہ کیلئے بنائے جانیوالے پٹاخوں کو آگ لگنے سے بچی جانبحق۔
محکمہ سول ڈیفنس کی نااہلی ۔ شادی بیاہ کیلئے بنائے جانیوالے پٹاخوں کو آگ لگنے سے بچی جانبحق۔
میلسی (محمدمختارسولگی) محکمہ سول ڈیفنس افسران کی غفلت کے باعث نواحی علاقے اڈا ہری چند میں شہری اپنے گھر میں بغیر کسی حفاظتی اہتمام کے شادی بیاہ کیلئے بارودی پٹخے بنا کر عام سی جگہ پر سٹور کردیتا تھا۔گھر میں پڑے ماچس نما کھلونوں کو اچانک آگ لگنے سے گھر میں کھیلتی معصوم بچی ماہین جسکی عمر صرف 5سال تھی بری طرح جل گئی۔ جسے علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کیا گیا۔تویشناک صورت حال کے باعث اسے مزید علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا ۔ راستے میں جاتے ہوئے بچی دم توڑ گئی ۔