November 16, 2026

‏جسٹس محسن اختر کیانی کا دبنگ اور دھواں دار خطاب قانون کی درست تشریح سے ہی پاکستان کو ترقی کی منازل پر دیکھ سکتے ہیں پھر چاہے 26ویں

20250125_152053

‏جسٹس محسن اختر کیانی کا دبنگ اور دھواں دار خطاب

قانون کی درست تشریح سے ہی پاکستان کو ترقی کی منازل پر دیکھ سکتے ہیں پھر چاہے 26ویں آئینی ترمیم ہی ہو، آپ کو اپنے ارادوں سے مایوس نہیں کر سکتے، اس طرح کے مراحل پاکستان کی تاریخ میں آتے رہے ہیں، آپ کو خط وہ تو یاد ہو گا تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں، ایک خط نے پورے ملک کے نظام کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، 26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر کی گئی ہے، میرا خیال ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو بالآخر سپریم کورٹ کا فُل کورٹ بنچ ہی سنے گا، یہ ایشو پاکستان کی عوام اور نظام کی بقا کیلئے حل ہو گا، لوگوں کی امیدیں ازاد عدلیہ، آزاد پارلیمان اور آزاد میڈیا سے ہیں، ہمیں آزاد ججز چاہئیں تاکہ عدلیہ کا تقدس برقرار رکھ سکیں