ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی میونسپل کمیٹی میلسی کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
سائلین کے مسائل کےحل کیلئے احکامات جاری۔
میلسی (محمدمختارسولگی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی میلسی کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی اور فرداً فرداً سائلین کے مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ تمام محکمے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ر ہیں کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات کو براہ راست سن کر فوری ازلہ کیا جا سکے۔ افسران عوامی مسائل و شکایات کو حل کرنے پر خصو صی توجہ دیں ۔اس حوالے سے کسی قسم کے تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کو دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود، ڈی ایس پی ندیم اقبال ،سی او بلدیہ ، دیگر محکموں کے افسران و سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی.