109

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کا وزٹ۔ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ،خسرہ وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ۔ عوام کو بہترین علاج معالجہ کی سہویات فراہم کرنیکی ہدایات۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کا وزٹ۔ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ،خسرہ وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ۔
عوام کو بہترین علاج معالجہ کی سہویات فراہم کرنیکی ہدایات۔

میلسی (محمدمخختارسولگی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کا وزٹ کیا انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ، خسرہ وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا ۔ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، حاضری اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی تیمار داری کی اور فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا ۔جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن اندا زسے پوری کریں۔ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے، ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹرز فنگشنل ہونی چاہئیں، عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طار ق محمود، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں