120

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی سے خوشاب کی تحصیل نور پور تھل کے معروف کاشتکار ملک وحید اللہ بوڑانہ کی قیادت میں کاشتکاروں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور تھل کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی سے خوشاب کی تحصیل نور پور تھل کے معروف کاشتکار ملک وحید اللہ بوڑانہ کی قیادت میں کاشتکاروں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور تھل کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کاشتکاروں نے وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست پیکج کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمشنر سے استدعا کی کہ نورپور تھل کے کاشتکاروں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے مختص کوٹہ میں اضافہ کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کے اقدامات کیے جائیں۔ کاشتکاروں نے بتایا کہ علاقے میں سفیدے کے درختوں کے باعث زمینی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے نیز ان کے متبادل درختوں کی افزائش کے لیے محکمہ ء جنگلات کو احکامات جاری کیے جائیں ۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ نورپور تھل دالوں اور خصوصا” چنے کی فصل بارے دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے لیکن پانی سمیت کسانوں کو درپیش دیگر مسائل سے ان اہم فصلوں کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے جس سے فوڈ سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ وفد نے علاقے میں کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر ومرمت کروانے کی بھی استدعا کی۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کو ہدایت کی کہ نورپور تھل کے کسانوں کو سولر پینل کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کیس تیار کرکے ان کے دفتر کے زریعے حکومت پنجاب کو بھجوائیں اور کیس کی مکمل پیروی بھی کی جائے۔ وفد نے کمشنر کو نورپور تھل کا دودہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔ اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی معیشت کا دارومدار زراعت پر منحصر ہے ۔کسانوں کی خوشحالی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا اور کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے بتایا کہ نور پور تھل کا کل رقبہ 6 لاکھ 3 ہزار 685 ایکٹر ہے جس میں سے 5 لاکھ 3 ہزار 195 زیر کاشت ہے۔ بارانی علاقہ 3 لاکھ 61 ہزار 887 ایکٹر ، نہری علاقہ 66 ہزار 501 ایکٹر جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار سات ایکٹر جنگلات پر محیط ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے کی چنا، گندم، کنولہ، آئل سیڈ، چارہ، گنا اور چاول اہم فصلات ہیں۔ وفد میں علاقہ تھل کے معروف زمیندار ملک محمد ایوب جسراء، زوہیب خان اور چوہدری محمد اکرم شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں