علاقہ 90 موڑ، اندھیر نگری چوپٹ راج مویشی برآمد ہونے کے باوجود مویشی چور کو چھوڑ دیاگیا وجہ
علاقہ 90 موڑ، اندھیر نگری چوپٹ راج مویشی برآمد ہونے کے باوجود مویشی چور کو چھوڑ دیاگیا وجہ
تفصیل کے مطابق تھانہ شاہکوٹ سے جانور چوری کرکے تحصیل کمالیہ اور کمالیہ سے مویشی چوری کرکے تھانہ شاہکوٹ میں لانے والوں کا سراغ کمالیہ کے نواحی گاؤں 733 گ ب کے رہائشیوں نے لگا لیا۔
چند روز قبل تحصیل کمالیہ سے ایک عدد گائے اور بیل چوری ہوا۔ متاثرہ افراد نے اپنےمال مویشی کا تعاقب کرتے ہوئے بروز جمعہ صبح 9 بجے اپنے جانور تھانہ شاہکوٹ کےنواحی گاؤں 24 چودہ ایل کے رہائشی فیاض عرف کالو ولد خان قوم بلوچ کے گھر پہنچ کر اپنے مویشی پہچان لئے۔ جانوروں کی واپسی کے مطالبہ پرکالو نے جانور دینے سے انکار کر دیا تو کمالیہ والی پارٹی نے 15 کال کردی جس پر پولیس تھانہ شاہکوٹ نے موقع پر پہنچ کر جانور کو اصل مالکان کو دیکر ملزم فیاض عرف کالو ولد خان قوم بلوچ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا تھا جسے بعد میں پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مویشی چور افراد کو چھوڑ دیا جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے آ ر پی او ساہیوال ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لے کر مویشی چور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے