کینیڈین پارلیمنٹ کے ممبر چارلی اینگس نے ایلون مسک اور ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے بارے میں الیکشنز کینیڈا سے تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔
کینیڈین پارلیمنٹ کے ممبر چارلی اینگس نے ایلون مسک اور ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے بارے میں الیکشنز کینیڈا سے تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔
چارلی اینگس نے کینیڈا کے اگلے وفاقی انتخابات میں ایلون مسک کی ممکنہ مداخلت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے چیف الیکٹورل آفیسر اسٹیفین پیروولٹ کے نام دو صفحات پر مبنی اپنے خط میں لکھا کہ ایلون مسک مختلف ممالک کے حالیہ انتخابات میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔
چارلی اینگس نے خط میں لکھا ہے کہ ایلون مسک نے قدامت پسند امیدواروں کو لاکھوں ڈالرز کی مالی مدد فراہم کی اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) کا استعمال اپنے پسندیدہ امیدواروں کے سیاسی پیغامات کی تشہیر کے لیے کیا