چیف جسٹس، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئے، جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ !
چیف جسٹس، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئے، جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ !
بینچز کے اختیارات سماعت سے متعلق توہین عدالت کیس پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ؛
“شوکاز نوٹس پر سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کا جواب تسلی بخش ہے، سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو کیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے،اس عدالت کے سامنے 2 سوالات تھے، ایک یہ کہ کیا جوڈیشل آڈر کو انتظامی آڈر سے ختم کیا جاسکتا ہے؟عدالت اس نتیجہ پر پہنچی کہ جوڈیشل آڈر کو انتظامی آڈر سے ختم نہیں کیا جاسکتا،دوسرا سوال یہ تھا کہ ایک مرتبہ مقدمہ مقدر ہونے کے بعد بینچ سے واپس لیا جاسکتا ہے؟ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کیس واپس نہیں لیا جاسکتا، ججز کی دونوں انتظامی کمیٹیاں بادی النظر میں توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہیں، ججز کی انتظامی کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہئے،مگر ججز میں ہم آہنگی اور عدالتی لحاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا نہیں کرہے،چیف جسٹس کو اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینا چاہئے، فیصلے میں واضح کیا جاتا ہے کہ آئین کے مطابق فل کورٹ تشکیل دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے، کسٹم ایکٹ کا واپس لیا گیا مقدمہ تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے” !