November 16, 2026

*پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما شہید*

20250125_152053

*پشاور میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما شہید*

*پشاور: معروف عالم دین اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد صاحب کو بڈھ بیر احمد خیل میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔*

*پشاور پولیس کےمطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد صاحب کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کیا، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔*

*پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔*

*جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد صاحب طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے، انہوں نےپارٹی کے لیے کافی جدوجہد کی اور پارٹی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔*

*پولیس نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔*

*پشاور پولیس کے سنئیر افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ قتل کی اصل وجہ کیا ہے، تاہم ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔*