November 17, 2026

کنری رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ سماجی، صوفیانی اور روحانی جماعت انجمنِ غلامان قلندر ويلفيئر سندھ پاکستان کے سروان سائيں سید غلام حیدر شاہ قلندری عمرے کی

IMG-20250126-WA0101

کنری رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

سماجی، صوفیانی اور روحانی جماعت انجمنِ غلامان قلندر ويلفيئر سندھ پاکستان کے سروان سائيں سید غلام حیدر شاہ قلندری عمرے کی سعادت حاصل کر کے کنری پہنچ گئے ہیں، جب کے جماعتین اور گردونواح کے لوگوں کی جانب سے سائیں سید غلام حیدر شاہ قلندری کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا، اجرکین، لونگیاں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، تفصیل کے مطابق سماجی، صوفیانی اور روحانی جماعت انجمنِ غلامان قلندر ويلفيئر سندھ پاکستان کے روحانی پیشوا سائیں سید غلام حیدر شاہ قلندری قافلے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کر کے اپنے آبائی شہر کنری پہنچے، جہان خانقاہ آشیانہ قلندری بسٹان کنری میں آپ کا اور قلندری قافلے میں شامل لوگوں کا پھولوں کی پتیوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا، جب کہ قلندری قافلے میں سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 51 مرد اور 36 خواتین شامل تھیں، جب کہ قلندری قافلے نے مکہ پاک، مدینہ منورہ، طائف، بدر اور گردونواح میں موجود زیارت بھی کی.