November 16, 2026

شام نے روس کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کو ختم کر دیا ہے۔ جس کے تحت وہ بندرگاہ کو چلانے میں روس سے مدد لے رہے تھے۔ یہ معاہدہ بشار الاسد حکومت نے روس کے ساتھ طرطوس بندرگاہ سے متعلق امور کے سلسلے میں کیا تھا۔

20250125_152053

شام نے روس کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کو ختم کر دیا ہے۔ جس کے تحت وہ بندرگاہ کو چلانے میں روس سے مدد لے رہے تھے۔ یہ معاہدہ بشار الاسد حکومت نے روس کے ساتھ طرطوس بندرگاہ سے متعلق امور کے سلسلے میں کیا تھا۔

نئی شامی حکومت کے اس فیصلے کی اطلاع شام کی میڈیا رپورٹس کے علاوہ تاجروں سے متعلق دو ذرائع کی طرف سے بھی سامنے آئی ہے۔

شام میں ‘تحریر الشام’ تنظیم کی حکومت نے اس سلسلے میں کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

شام کے سرکاری اخبار ‘الوطن’ نے جمعرات کے روز طرطوس کے کسٹم سربراہ ریاض جودی کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ سرمایہ کاری کا یہ معاہدہ روسی کمپنی ‘ایس ٹی جی’ کے ساتھ ختم کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ کمپنی 2019 میں کیے گئے معاہدے کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکی ہے۔

ان ذمہ داریوں میں سرمایہ کاری کے علاوہ بندرگاہ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنا بھی شامل تھا۔ تین شامی تاجروں نے بھی بندرگاہ میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال کی بھی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے ‘ایس ٹی جی’ نامی روسی کمپنی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی ہے۔ جس کے ساتھ شامی بشار الاسد رجیم نے معاہدہ کر رکھا تھا۔ تاہم یہ معاہدہ طرطوس میں روسی فوجیوں کی موجودگی کے معاہدے سے الگ تھا۔

بتایا گیا ہے کہ طرطوس کی یہ بندرگاہ 1970 میں سوویت یونین کے زمانے میں بنائی گئی تھی