بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، بہاولنگر 23 نومبر 2026 ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا رات کے وقت
بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب،
بہاولنگر
23 نومبر 2026
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا رات کے وقت تحصیل منچن آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ
بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے رات کے وقت تحصیل منچن آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری سمیت مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جبکہ متعلقہ افسران سے ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور سروس ڈیلیوری کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی و طبی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔