November 16, 2026

سکھر بیورو چیف ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز کے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مزید توسیع کوتسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

20250125_152053

سکھر بیورو چیف ۔
سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز کے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مزید توسیع کوتسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

صوبائی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنا خیبر پختونخوا کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوگا، صوبے کا حصہ 19.64فیصد ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر خزانہ کے نام خط میں کہا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کا موجودہ شکل میں جاری رہنا نہ صرف آئینی دفعات سے متصادم ہے بلکہ وفاقیت، مساوات اور انصاف کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ کی توسیع کے لیے جاری کردہ صدارتی احکامات کو غیر آئینی اور امتیازی قرار دیا۔