مظفرآباد :- تحریک آزادئ کشمیر کے عظیم کمانڈر برہان مظفر وانی کا آج آٹھواں یوم شہادت منایا جارہا ہے ۔
مظفرآباد :- سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کشمیری عوام عظیم راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ” یوم مزاحمت ” کے طور پر منا رہے ہیں ۔
مظفرآباد :- برہان مظفر وانی 8 جولائی 2016 کو کوکرناگ علاقے میں بھارتی فوجیوں کیخلاف دادِ شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔
مظفرآباد :- برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
مظفرآباد:- پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام دارالحکومت کے ختم نبوت چوک چھتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
مظفرآباد :- 313 کشمیری نوجوانوں کے ایک منظم دستے نے برہان وانی اور شہدائے جموں کشمیر کو سلامی پیش کی ۔
مظفرآباد :- کشمیری نوجوانوں نے قومی ترانوں پر پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے پرچموں کو بھی سلامی پیش کی ۔
مظفرآباد :- کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کشمیر کی آزادی کے لیئے مزاحمت کا حلف بھی لیا۔
مظفرآباد :- کشمیری نوجوانوں نے آزادی کشمیر کے لیئے پُرجوش نعرے بلند کیئے ۔
مظفرآباد :- ” بھارت سے لیں گے آزادی” “ہے حق ہمارا آزادی” ” کشمیری مزاحمت زندہ باد زندہ باد ” “جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے ” “یہ جنگ ہے جنگ آزادی “۔ ” برہان تیرے خون سے انقلاب آئے گا ” جیسے لگا رہے تھے۔
مظفرآباد :- کشمیر نوجوانوں نے ” پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ” کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔
مظفرآباد :- پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے عزم کیلئے نوجوانوں کے درمیان ” دوڑو آزادی کیلئے” دوڑ کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔
مظفرآباد :- “دوڑو آزادی کیلئے” مقابلے میں 313 کشمیری نوجوانوں نے حصہ لیا۔
مظفرآباد :- نوجوانوں نے یادگار شہداء چھتر سے برہان وانی شہید چوک تک دوڑ لگائی ۔
مظفرآباد :- برہان وانی شہید کشمیری مزاحمتی تحریک کا استعارہ تھے ۔ عزیر احمد غزالی چیئرمین پاسبان حریت کا ریلی سے خطاب
مظفرآباد :- بھارتی سامراج کیخلاف برہان وانی شہید کی مزاحمت تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- برہان وانی شہید نے سوشل میڈیا کے زریعے بھارتی جنگی جرائم دنیا کے سامنے بے نقاب کیئے۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- برہان وانی شہید نے کشمیری نوجوانوں کو بھارتی استعماری قبضے کیخلاف مزاحمت کا راستہ دکھایا ۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- آج کشمیری نوجوانوں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف مزاحمت کا عہد کرتے ہیں ۔ عزیر احمد غزالی