لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل جاری ر ہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی
لاہور ہائیکورٹ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل جاری ر ہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی
میرا پہلا اعتراض یہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہی کیس زیر سماعت ہے، وکیل الیکشن کمیشن
انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس پر دلایل دیے، فریقین کے اس میں جواب بھی آئے، وکیل الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نیا نوٹس آیا، وکیل الیکشن کمیشن
انہوں نے اس نوٹس کے ساتھ نا اہلی کو بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، وکیل الیکشن کمیشن
یہ کیس بہت تاخیر سے چل رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر
اب تو ہم صرف عدالتی دائرہ اختیار پر بات کر رہے ہیں، جسٹس شمس محمود مرزا
آپ کو دلائل دینا ہونگے کہ الیکشن کمیشن اگر اسلام آباد میں ہے تو کیا صرف درخواست اسلام آباد میں ہی دائر ہو سکتی ہے ؟ جسٹس شمس محمود مرزا
آپ آئندہ سماعت پر عدالتی فیصلے کی کاپیاں بینچ کو مہیا کریں، عدالت کی الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت
اگر ایسا ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ ایک فیڈرل کورٹ بن جائے گی، جسٹس شمس محمود مرزا
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے بانی پی ٹی ائی کی درخواست پر سماعت کی