بہاولنگر (21جنوری 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر بہاولنگر میں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر
بہاولنگر (21جنوری 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر بہاولنگر میں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر ارشد سندھو کی نگرانی میں ضلع بھر میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سول ڈیفنس آفیسر ارشد سندھو نے بتایا کہ رواں ماہ 92 انسپیکشنز مکمل کی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 7 چالان کیے گئے، ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی، اور 24 غیر قانونی مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔سول ڈیفنس آفیسر ارشد سندھو کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلا تفریق اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی گیس اور پٹرول ایجنسیوں کی نشاندہی کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔