میلسی شہر میں انکروچمنٹ کے خاتمے میں سیاسی مداخلت ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔
میلسی شہر میں انکروچمنٹ کے خاتمے میں سیاسی مداخلت ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔
انتظامیہ کے متعدد دعووں کے باوجود تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی دباؤ کے باعث انکروچمنٹ مافیا کے خلاف کارروائی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے، جس سے شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیرجانبدارانہ اقدامات کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔