November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن چھٹے دن بھی

IMG-20250122-WA0216

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن چھٹے دن بھی کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایات پر آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے، اور مختلف اہم شاہراہوں اور علاقوں کو شامل کیا گیا ہے، رجانہ مین چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ علی سمیر نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے گا۔شہریوں نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔