November 16, 2026

ہائے رے غربت اور ہمارا قانون و عدالتی انصاف یزمان کے اک غریب علاقے کا چھوٹا بچہ حسن جسکا والد مزدوری کے لیے ڈسکہ شہر گیا ہوا تھا۔ وہ اپنے دادا کے لیے دوائی لینے بازار جاتا ہے ۔

20250121_201956

ہائے رے غربت اور ہمارا قانون و عدالتی انصاف
یزمان کے اک غریب علاقے کا چھوٹا بچہ حسن جسکا والد مزدوری کے لیے ڈسکہ شہر گیا ہوا تھا۔ وہ اپنے دادا کے لیے دوائی لینے بازار جاتا ہے ۔ جہاں چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم جو ایک وین میں کبھی کبھار یزمان کا رخ کرتی ہے اور پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنے کی بجائے جو بچہ ہاتھ آئے اسے پکڑ کر لے جاتے ہیں۔ حسن کو بھی اس ٹیم نے پکڑا جس پہ وہ ڈر گیا اس نے بتایا کہ وہ بھکاری نہیں ہے بلکہ سکول میں پہلی کلاس کا طالب علم ہے اور اپنے دادا کی دوائی کی پرچی اور دو سو روپے بھی دکھائے مگر وہ لوگ نہیں مانے اور حسن چیختے چلاتے روتے دھوتے کو ساتھ بہاولپور لے گئے۔ گھر والوں کو حسن کا کوئی پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں چلا گیا ہے۔ مساجد میں اعلانات ہووئے۔ گھر والے پاگلوں کی طرح ڈھونڈتے رہے رات بھر ڈھونڈتے رہے اگلے دن تھانہ سٹی یزمان سے پتہ چلا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو والے کل لے گئے ہیں۔ وہاں رابطہ کریں۔ بچے کا چچا چائلڈ پروٹیکشن بیورو جو 24 بی سی بہاولپور روڈ پہ واقع ہے جاتا ہے تو اس سے اسکا شناختی کارڈ کی کاپی لے کر اسے بہاولپور والے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے رابطہ کرنے کا کہتے ہیں اور بہاولپور سے بچہ مل جاتا ہے۔ ساری رات بچہ روتا رہا اور بھوکا پیاسا رہا۔ اسے کھانے کو پوچھا ضرور گیا مگر بچے کے انکار پر اسے کھانا نہیں دیا۔ حسن کا اسکا چچا لے کر یزمان آ جاتا ہے تو اسی رات اسکے چچا کو گرفتار کر لیا جاتا ہے کہ آپ بچے سے بھیک منگواتے ہیں۔ ایف آئی آر بچے کے والد پہ درج کی جاتی ہے مگر گرفتار بچے کا چچا ہوتا ہے۔ اسکی گرفتاری ڈال کر عدالت پیش کیا جاتا ہے ۔ وکیل کے پاس بچے کا سکول سرٹیفکیٹ اور حسن خود بمعہ سکول یونیفارم سکول بیگ موجود تھا۔ حسن کے والد نام وقار تھا جبکہ گرفتار اسکا چچا دلدار تھا۔ مگر قربان جاؤں اپنے تھانیدار پہ جس نے گرفتار کیا اور صدقے جاوں عدالتی نظام پہ کہ ڈسچارج کرنے کی بجائے چچا کو ہی جوڈیشل کر دیا ۔ اب بچے پہ اسکے خاندان پہ کیا گزری ہوگی ۔ محلے میں رشتہ داروں میں انکی کیا عزت رہی ہوگی۔ اس بچے حسن کے ذہن پہ کیا اثرات ہونگے۔ اسکا نام ایف آئی آر میں بطور بھکاری درج ہے والد کو زبردستی بھیک مانگنے والا بنا دیا گیا ہے۔ چچا صرف چچا ہونے کے ناطے جیل چلا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو کیا پیشہ ور بھکاری نظر نہیں اتے؟ کیا جھگیوں والے کو یزمان کے اردگرد کثیر تعداد میں بیٹھے ہیں وہ انکو نظر نہیں اتے۔ کیا پولیس کو نظر نہیں آتا یا عدالت کو چچا بھتیجا بھکاری لگ رہے تھے؟ کیا پولیس کو بھکاری لگے تھے۔ حسن اور اسکا چچا غریب ضرور تھے مگر اپنے غربت زدہ کپڑوں میں بھی بھکاری نہیں لگ رہے تھے۔ حسن کے چچا کی تصویر انکے پردے کے لیے لگائی ورنہ باخدا کسی طرف سے بھکاری نہیں لگ رہا تھا اور چھوٹا حسن اپنی غربت رنگ روپ کی وجہ سے بھکاری بنا دیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو والوں نے اسکے دادا کی دوائی کے دو سو روپے اس سے لے کر صرف 10 روپے ایف آئی آر میں دکھائے کہ اس نے دس روپے بھیک مانگی ہے۔ باقی 190 روپے اگلے جہاں اللہ کے حضور ضرور لے گا۔ حسن اسکے والد پہ ایف آئی آر گرفتاری اور چچا کا جوڈیشل ہونا ہمارے معاشرے، قانون ،انصاف کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم کس قسم کے معاشرے میں رہ رہے ہیں۔ جہاں صرف غریب ہونا جرم ہے۔
قانون ہے غریب کا امیر پہ لاگو نہیں ہوتا
غریب تو پابند ہے امیر پہ قابو نہیں
یہ دہشتیں ،یہ وحشتیں ،یہ مطلبی سیاستیں
بے ربط سی زندگی ،بے سمت سی مسافتیں
یہ کونسا نظام ہے یا کوئی انتقام ہے
کیا اس کی کوئی حد بھی ہے یا سفر ناتمام ہے
چوہدری صہیب خالد ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن یزمان