November 16, 2026

میلسی ( بیو رو چیف )جلہ جیم بیوپاری سے ڈکیتی کے دوسرے روز انجمن آڑھتیان جلہ جیم کے عہدیداروں کا معززین علاقہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف احتجاج ۔ آے روز وارداتوں سے تاجر پریشان ہو چکے ہیں

20250121_201956

میلسی ( بیو رو چیف )جلہ جیم بیوپاری سے ڈکیتی کے دوسرے روز انجمن آڑھتیان جلہ جیم کے عہدیداروں کا معززین علاقہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف احتجاج ۔ آے روز وارداتوں سے تاجر پریشان ہو چکے ہیں ۔جلہ جیم میں پولیس چوکی ختم ہونے سے جرائم میں اضافہ ہو چکا ہے ۔پولیس چوکی کو بحال کیا جاے ۔ پولیس ایف آئی آر درج کرکے خانہ پری کرتی ہے ۔ پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔چوبیس گھنٹوں کے اندر ڈکیتی کے ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جاے گا ۔ ہمارا آر پی او ملتان ۔ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جاے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جلہ جیم کے بیوپاری ملک محمد ساجد سابق کونسلر سے ہونے والی 36 لاکھ کی ڈکیتی کے خلاف جلہ جیم کے شہریوں ملک گل حسن صدرانجمن آڑھتیان جلہ جیم کے عہدیداروں شوکت علی بھٹی ۔ محمد جمیل نے معززین علاقہ مفتی یعقوب احمد سعیدی ممبر ضلعی امن کمیٹی ۔ چودھری محمد سلطان سابق ناظم جلہ جیم ۔ میاں محمد افتخار اور دیگر شہریوں کے ہمراہ جلہ جیم میں احتجاج کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم ڈکیتی کے واقعہ کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ملک گل حسن نے کہا جلہ جیم میں یہ پہلاواقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی درجنوں وارداتینیں ہو چکی ہیں ۔تھانہ صدر میلسی پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ ہم کاروباری لوگ ہیں اور حکومت پاکستان کو ٹیکس دیتے ہیں ۔ہمیں تحفظ دینا موجودہ حکومت کی زمہ داری ہے ۔ جلہ جیم میں پولیس چوکی کو ختم کرنے سے کرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہمیں تحفظ دیا جاے اور ملک محمد سجاد کے ملزمان کو فوری گرفتار کیاجاے۔ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے اس موقع پر چودھری محمد یوسف ۔ شاہ نواز ۔ غلام مصطفی ۔ شرافت علی ۔ لیاقت علی بھٹی ۔ محمداشرف وٹو ۔ ملک عزیز احمد ۔ محمد خالد سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے احتجاج پولیس کے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ۔۔۔۔۔۔پکچر ساتھ ہے