*گوادر کا نیا ایئرپورٹ مکمل فعال، کراچی سے پہلی پرواز کی لینڈنگ*
*گوادر کا نیا ایئرپورٹ مکمل فعال، کراچی سے پہلی پرواز کی لینڈنگ*
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آج پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز کی لینڈنگ کے ساتھ ہی مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے، یہ پہلی کمرشل پرواز تھی جوپیر کو ہوئے افتتاح کے بعد نئے گوادر ائیرپورٹ پر اتری۔
کراچی سے پرواز پی کے-503 نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تو اسے واٹر باؤزر سے سلامی دی گئی۔
وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نے گوادر پر پہلی کمرشل پرواز کا استقبال کیا۔ گوادر ایئرپورٹ پر اب ایئربس اور بوئنگ طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سی پیک کا فیلگ شپ منصوبہ ہے جو سالانہ 4 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔۔