خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کی نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . تنظیم تاجران کے سرپرست شیخ مسعود ظہیر نے کہا ہے کہ گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپ شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کی نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . تنظیم تاجران کے سرپرست شیخ مسعود ظہیر نے کہا ہے کہ گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپ شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ،کسی بھی وقت سانحہ رونما ہونیکا خدشہ ہے۔رہائشی علاقے میں قائم منی پیٹرول پمپوں پر آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں اور کسی روز کوئی بڑا سانحہ بھی ہو سکتا ہے۔ ان منی پٹرول پمپس کی وجہ سے کئی شہروں میں جان لیوا سانحے ہو چکے ہیں، غیرقانونی منی پٹرول پمپوں پرآگ بجھانے کے مناسب انتظامات بھی نہیں ہیں،شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہیں جو عوام کو کھلے عام غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔ یہ ناجائز پمپس کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں اور ماضی میں بھی ایسے ہی منی پیٹرول پمپس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔کچھ منی پٹرول پمپس دکانوں میں قائم ہیں تو کچھ کرائے کے مکانوں میں بنائے گئے ہیں جن میں گھر کے سامنے پٹرول مشین نصب ہیں ، پٹرول پمپ عموماً وسیع جگہ پر بنایا جاتا ہے اور آگ سے بچائو کے لیے ریت کی بالٹیاں ‘کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ذخیرہ رکھنے سمیت پٹرول ٹینک زیر زمین محفوظ جگہ پر بنائے جاتے ہیں۔جبکہ منی پٹرول پمپس پر ایسے کوئی انتظامات نہیں ہیں۔لہٰذا حکومت ایسے پمپس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرائے۔ گردونواح میں منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی تیل ایجنسیاں شہری اور دیہی آبادیوں میں قائم ہیں جن کا پیمانہ بھی کم ہوتا اور پٹرول بھی غیر معیاری فروخت ہورہا ہے ،انتظامیہ خاموش ہے ، شہری غیر قانونی ایجنسیوں سے مہنگا اور غیر معیاری پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔جبکہ یہ تاثر عام ہو چکا ہے کہ قانون اس مافیا کے سامنے بے جان ہے ،حکومت اور انتظامیہ جاگے اور اس مافیا کیخلاف جنگی بنیادوں پرمستقل اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو لگام ڈالی جا سکے۔