*کوئٹہ* *نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان نارتھ کے جنرل منیجر آغا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں برفباری اور بارش کا سلسلہ 20 جنوری تک جاری رہنے کا
*کوئٹہ*
*نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان نارتھ کے جنرل منیجر آغا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں برفباری اور بارش کا سلسلہ 20 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے ، این ایچ کی کوشش ہے کہ نیشنل ہائی وے ام کو کسی قسم کی تکلیف انہ ہو برفباری شروع ہوتے ہی پر عوام کو شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے اسٹاف کام شروع کر دیگا ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ آغا عنایت اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں برفباری کے بعد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے پیش نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے صوبے کے مختلف مقامات پر ریسکیو کیمپس قائم کر دئے بینچو برفباری کے بعد سڑکوں پر ٹریفک کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوژک ٹاپ، قلات سے چمن تک ہم کور کرتے ہمہیں، این 50 کچلاک سے دانہ سر تک ، کچلاک سے کان مہترزئی کچلاک ، این 65 سبی اور ڈیرہ اللہ یار مچھ اور کولپور تک زیادہ برف ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے کے لکپاس سے نوشکی اور دالبندین روٹس پر بھی ہمارے کیمپس ہیں این ایچ اے کا سٹاف ہر وقت موٹر وے پولیس کے ساتھ موجود ہوتا ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس اور ڈسٹرک مینجمنٹ ہمارے ساتھ ٹریفک کنٹرول میں مدد گار ہوتی ہے ہمارے ساتھ مشینری کے علاوہ تمام اسٹیشنز پر نمک پاشی جو سڑکوں پر کی جاتی ہے تاکہ سڑکوں پر برف جمنے سے پھسلن سے ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ کی کوشش ہے کہ نیشنل ہائی وے پر عوام کو کسی قسم کی تکلیف . نہ ہو عوام بھی غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں زیادہ تر لوگ ٹریفک کے قوانین کی پابندی کریں عوام این ایچ اے کی جاری کردہایڈوائزری پر عملدرآمد کریں*